عزیر بلوچ گینگ نے دیدار علی بھٹی کو اغواء کر لیا

کراچی : کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روزینہ دیدار بھٹی ، دانش بھٹی و دیگر نے اعلیٰ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیدار علی بھٹی کو بیس ستمبر کو صبح چھ بجے گھر سے مسلح افراد جن میں مولا بخش بلوچ اور دیگر شامل تھے ، اغوا کر کے لے گئے ۔

مولا بخش بلوچ عزیر بلوچ گینگ وار میں رہ چکا ہے ، وہ ملیر کی بزرگ کمیٹی کا صدر تھا ۔ عزیر بلوچ کے بیٹے کے نام پر چائنا کٹنگ کرتا ہے ۔ زوجہ دیدار بھٹی نے بتایا کہ میرے شوہر اور مولا بخش کے درمیان لین دین کے تنازعے پر تلخ کلامی ہوئی تھی ، جس کے بعد مولا بخش بلوچ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں ۔

مذید پڑھیں : حب میں 73 سالہ شخص کی 13 سالہ یتیم بچی سے زیادتی

دانش بھٹی نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، چیف جسٹس و دیگر سے اپیل کی کہ دیدار بھٹی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ہماری جانوں کو خطرہ ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *