واٹر بورڈ کے 25 ملازمین سیالکوٹ کنونشن میں شریک نہ ہو سکے

کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسیحی ملازمین کی قرعہ اندازی جس میں کامیاب 25 ملازمین کو ان کے متبرک مقام (Bara Pathar) سیالکوٹ میں ہونے والے کنونشن میں شرکت کرنا تھا جس کا آغاز ہو چکا ہے ۔

 

واٹر بورڈ کے لیبر ویلفئر آفیسر اور HRD&A ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے یہ کامیاب ملازمین اب تک سیالکوٹ نہیں جا سکے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : واٹر بورڈ‌ کے چیف انجنیئر سیوریج سعید شیخ ابھرتے ہوئے ارب پتی افسر نکلے

 

جس کی پیپلز لیبر یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شدید مذمت کرتی ہے، ہم چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ سے درخواست کرتے ہیں کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین کو جلد از جلد ادائیگی کی جائے اور ڈپارٹمنٹ کے  ان نااہل افراد کے خلاف تحقیقات بھی کرائی جائیں جن کی وجہ سے یہ ملازمین اپنی عبادات کو وقت پر انجام نہیں دے سکے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *