مولانا فضل الرحمن کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے اینکرز و چینلز کو نوٹس

کراچی : جمعیت علماء اسلام پاکستان نے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں اور ان کو نیب کانوٹس ملنے کی بے بنیاد خبر چلانے والے ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹسز دے دیئے ۔

نوٹسز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے دیئے گئے ہیں ۔ نوٹسز میں ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ارب روپے کے حرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ نوٹسز میں مولانا کو نیب کے نوٹس سے متعلق خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : سعودی عرب میں کتوں کے لیے کیفے کھل گیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن جن ٹی وی چینلز نے اثاثوں سے متعلق خبریں نشر کی ہیں وہ ثبوت فراہم کریں ۔ اگر نیب کی جانب سے میڈیا کو مولانا کے اثاثوں یا نوٹس دینے سے متعلق معلومات دی گئی ہے تو اس کا ثبوت دیا جائے ۔ ثبوت نہ دینے کی صورت میں ایک ارب روپے کا حرجانہ ادا کیا جائے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ثبوت فراہم نہ کرنے یا حرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔  نوٹس دنیاء نیوز، نیو ٹی وی، بول، سماء ٹی وی کے خلاف بھجوائے گئے ہیں ۔ یوٹیب پر پروگرام کرنے والے اینکر عمران خان، اسامہ غازی، سلمان حیدر، کو بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *