کراچی کے نجی اسٹور میں اسٹابری فلیور کا دہی کیڑے مکوڑوں سے بنائےجانے کا انکشاف

تحقیق : مفتی یوسف اے آر خان

کراچی کے نجی اسٹور میں اسٹابری فلیور کا دہی کیڑے مکوڑوں سے بنائےجانے کا انکشاف ہوا ہے .مفتی محمد یوسف عبدالرزاق خان کے مطابق کراچی کے نجی ناہید جنرل اسٹور میں موجود اسٹوبری فلیور کے دہی میں کیٹرے مکٹورے کے اجزا شامل ہیں .

اسٹور میں موجود U’GO Strawberry by EMBORG contains E120 (insect color) نامی پروڈکٹ حلال نہیں ہے کیوں کہ اس کے اجزائے ترکیبی میں کیڑے مکوڑے شامل ہیں .جس پر الحمدللہ لوگوں میں حلال اشیا کے استعمال کا شعور پیدار ہونا شروع ہورہا ہے .

مفتی یوسف کے مطابق ایک صارف نے ناہید سٹور سے ایک اسٹا بری فلیور کے دہی کی تصویر شیئر کی ہے ،جس میں ای 120(E120) شامل ہے. ای 120 کیڑے سے حاصل کیا گیا لال رنگ ہوتا ہے جسے مختلف پروڈکٹس میں لال رنگ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.کیوں کہ یہ دہی دیگر دہی کی نسبت لال رنگ کا ہوتا ہے جس کو اسٹوبری کا فلیور مہشور کیا گیا ہے اس لئے اس میں لال رنگت بڑھانے کے لئے اس میں اس کیٹرے کا استعمال کیاجاتا ہے .

وہ کیڑا جس سے سرخ رنگ حاصل کیا جاتا ہے

یہ لال رنگ کیڑے کے پیٹ میں ہوتا ہے ،لہذا کیڑے کو پیس کر یہ رنگ اس سے حاصل کیا جاتا ہے، شرعا کیڑے مکوڑے کھانا ناجائز ہے ،اسی وجہ سے پاکستان کے حلال کے معیار PS3733 میں بھی تمام کیڑے مکوڑے حرام غذا کی شق کے تحت داخل ہیں اور قریب ہی میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے بھی E120 پر پنجاب میں بین لگا دیا ہے لہذاصارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس پروڈکٹ کے استعمال سے اجتناب کریں .

کیڑے کو پیس کر حاصل کیا گیا لال رنگ

معلوم رہے کہ مفتی یوسف اے آر خان کا تعلق ملک کی ممتاز دینی درسگاہ جامعۃ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاون سے ہے ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فاضل اور مفتی بھی ہیں اور آج کل حلال اشیا کی جانکاری کے ایک ہی ادارے سے مسلک ہیں .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *