سرگودہا بورڈ میں انٹرکی 10 پوزیشنیں لیکر سپئیرئیر کالج کا ریکارڈ قائم

سرگودھا : بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کے زیر اہتما م منعقدہ انٹر میڈیٹ کے سالا نہ امتحان 2020 میں سپئیرئیر گروپ آف کالجز نے سب سے زیادہ 10 پو زیشنر حاصل کر کے اپنا ہی ریکا رڈ توڑ دیا۔

انجیئنرنگ گروپ میں رول نمبر 413082 حماد اسماعیل نے 1068، جنرل سائنس گروپ میں رول نمبر 422581 زوہیب حسن نے 1045 اور کامرس گروپ میں رول نمبر 459309 آمنہ اکر م نے 1041 نمبرز حاصل کر کے اپنے گروپس میں پہلی پو زیشنر حاصل کیں ہیں۔

جنرل سائنس گروپ میں سپیئرئیر کالج کے طالب علم رول نمبر 422566 مسعود الرحمن نے 1042، جنرل سائنس گروپ میں رول نمبر 423259 مزمل رانی نے 1046، ہمونٹی گروپ میں رول نمبر 438344 سائرہ سکندر نے 1044 اور رول نمبر 442226 احسن علی نے 992 نمبرز حاصل کر کے بورڈ میں اپنے گروپس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشنر حاصل کیں ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کا 28 ستمبر سے بلا تفریق اسکول کھولنے کا اعلان

اسی طرح سپیئرئیرکالج کے طالبعلم رول نمبر 422552 سیف علی نے جنرل سائنس گروپ میں 1020، کامر س گرلز گروپ میں رول نمبر 459357 آئینہ عروج نے 999 اور ہیمونٹی گر وپ میں رول نمبر 434890 لا ریب اقبال نے 1030 نمبرز حاصل کر کے اپنے گروپس میں مجمو عی طور پر تیسری پو زیشنر حاصل کیں ہیں ۔

ریجنل ڈائر یکٹر سپئیرئیر گروپ آف کالجز پر وفیسر حامد یو نس خان نے شاندار نتائج حاصل کر نے پر طلبہ ، استاتذہ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ ان کا ادارہ ملک میں تعلیم کے نو ر کو بکھرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ عوامی ،سماجی اور علمی حلقوں نے بھی شاندار کا میابی پر سپئیرئیر گروپ آف کالجز کی انتظامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *