شہر میں سڑکوں کی تعمیر اور صفائی اولین ترجیح ہے : افتخار شالوانی

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ شہرمیں سڑکوں کی تعمیر اور صفائی اولین ترجیح ہے، مشکل حالات میں بزنس کمیونٹی کی ثابت قدمی قابل تحسین ہے، شہر کا جامع نقشہ اور سڑکوں کو ممتاز شخصیات کا نام دیا جائے گا ، کورنگی صنعتی علاقے کے 3 ہزار روڈ کو سرپرست اعلیٰ کاٹی ایس ایم منیر کے نام سے موسوم کیا جائے گا اور سیکٹر 15 کی سڑک کے مرمتی کام کو کراچی پیکج میں شامل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان، چیئرمین و سی ای او کائٹ اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے سربراہ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت ، نائب صدر سید واجد حسین، سابق صدور مسعود نقی، زاہد سعید، دانش خان ، گلزار فیروزا، فرحان الرحمٰن ور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مذید پڑھیں : طاہر صدیق چوہدری نے EOBI اور NCOC انتظامیہ کو ماموں بنا دیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہے کیوں کہ جب بھی ملک میں سرمایہ کار آتے ہیں وہ سڑکوں ہی کو دیکھتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت صفائی اور سڑکوں کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہوگی۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے لیے افتخار شلوانی اور کورنگی کے لیے شہریار گل جیسے فرض شناس اور اہل افسران کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں مہران ٹاون میں جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا ازلہ کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص کورنگی کے سیکٹر 23 اور 15 میں سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ‌ کے چیف انجنیئر سیوریج سعید شیخ ابھرتے ہوئے ارب پتی افسر نکلے

اس صورت حال کا فوری جائزہ لیا جائے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ سیکٹر 7اے میں قائم جی ٹی ایس پر بھی توجہ دی جائے اس کے باعث شدید مسائل کا سامنا ہے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے افتخار شالوانی کی بطور کمشنر کراچی خدمات کے اعتراف میں کاٹی کی جانب سے سالانہ عشائیے کے موقعے پر گولڈ میڈل دینے کا بھی اعلان کیا ۔

زبیر چھایا نے کہا کہ کورنگی کازوے میں قائم جی ٹی ایس کے مستقل خاتمے کے لیے ایڈمنسریٹر احکامات جاری کریں اس مسئلے کو بڑی تگ و دو کے بعد حل کروایا گیا تھا کہ خدشہ ہے کہ دیگر اضلاع کی انتطامیہ پھر اس علاقے میں کچرا ڈمپ کرنا شروع نہ کر دیں ۔ سابق صدر زاہد سعید نے ملیر ندی کے علاقے میں اربن فورسٹینگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد پائلٹ پراجیکٹ تیار ہو جائے گا ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ملیر اور لیاری ندی کے ریورڈ بیڈ میں فورسٹنگ کے منصوبے کے لیے وقت دیں۔ بعدازاں اپنے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کورنگی کاز وے سے جی ٹی ایس کے مستقل خاتمے کی ہدایات جاری کیں اور اربن فورسٹنگ کے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کورنگی صنعتی علاقے کے سیکٹر 15 اور 23 کی صورت حال پر ملٹی میڈیا پریزینٹیشن بھی دی گئی ۔