ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی اسکول داخلہ نہیں دے گا : ایسوسی ایشن

کراچی : آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی کہ مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید حیدر علی شاہ نے کہا کہ ہم 76 نکاتی ایس او پیز کے ایجنڈے کو تسلیم کرتے ہیں ۔والدین کو ملنے والے ایس او پیز کا بھی انتظار ہے ۔ حیدر علی کا کہنا تھا کہ تمام بچے گلی محلوں اور گھروں سے زیادہ اسکولوں میں محفوظ ہوں گے ۔تمام اسٹاف سماجی فاصلے کا خیال رکھے گے ۔

مذید پڑھیں : با ادب لوگ کیسے ہوتے ہیں ؟

سید شہزاد اختر نے کہا کہ جن بچوں کے والد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں ، ان کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جائے گی ۔ جن والدین نے سات ماہ سے واجبات نہیں دئے ان کے لیے آسان اقساط کے ساتھ فیس دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ جن والدین کے پاس گنجائش ہے ، ان سے درخواست ہے کہ وہ فیس ادا کریں ۔ایڈمیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی اسکول ایڈمیشن نہیں دے گا ۔ جن بچوں میں کورونا کی علامات ہوئی ان کو گھر بھجا جائے گا غیر حاضری تصور نہیں کی جائے گی ۔ جن بچوں میں کورونا کی علامات ہوئیں ان کے ٹیسٹ اسکولز نہیں کروائیں گے حکومت نے یہ ٹیسٹ کروائے کی سہولت دی ہے ۔