نذیر حسین یونیورسٹی میں SOP کیمطابق فارمیسی کا عالمی دن منایا گیا

کراچی : نذیر حسین یونیورسٹی کراچی میں عالمی فارمیسی کا دن منایا گیا اور تمام اسٹاف اور طالب علموں نے حکومتی احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے بھر پور حصہ لیا ۔

نذیر حسین یونیورسٹی میں عالمی فارمیسی کے دن کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں گلوبل ہیلتھ میں اضافہ کرنے کے موضوع پر گفتگو کی گئی اور فارمیسی کے عالمی دن کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد فارمیسی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توجہ دلانا تھا اور اس دن کو منانے کا مقصد فارماسسٹس کے حقوق کا تحفظ ہے۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی میں کورونا مشتبہ طالبہ کی امتحان میں شرکت

ایونٹ میں خصوصی مہمان وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال احمد علوی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر نگہت رضوی، چیرمین بزنس ڈیپارٹمنٹ فصیح خان ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرکل انجینئرنگ انجینیر ثاقب منور ، اسسٹنٹ پروفیسر الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ طارق پیرزادہ ، ڈپٹی رجسٹرار عبد الواسع، ڈپٹی رجسٹرار تعلیمی پری واش خان ، سی ای او سیف فارمیسی ابراہیم مقصود ، لائبریری انچارج طارق ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر نور جہاں اور سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد نے شرکت کی ۔

تقریب میں یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں نے کورونا وائرس کی حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی ۔