جامعہ کراچی میں کورونا مشتبہ طالبہ کی امتحان میں شرکت

کراچی : کراچی کی سب سے بڑی جامعہ میں کویڈ ایس او پیز نظر انداز کیئے جانے لگے ہیں ۔

جامعہ کراچی کی لاپرواہی نے طلبا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، شعبہ قانون کے امتحانات میں کورونا وائرس سے متاثرہ طالبہ کی شرکت پر طلبہ پریشان ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق طالبہ نے جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے تحت ہونے والے والے امتحانات میں شرکت کی اور پیپر دیا ۔ طلبا نے ڈپارٹمنٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو پتہ ہونے کے باوجود طالبہ کو امتحان میں بِٹھنے کی اجازت دی گئی ۔

مذید پڑھیں : حکومت سندھ کا 28 ستمبر سے بلا تفریق اسکول کھولنے کا اعلان

طلبا میں کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ اسٹوڈینٹس ایڈوائزر کو طالبات کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ایک طالبہ کورونا کا شکار ہے ۔ طلبہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی پیپرز آن لائن لئیے جائیں ۔ ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔