لیاری میں‌ سیوریج مسائل فوری حل کیئے جائیں : فضل حیسن جعفری

کراچی : سماجی رہنما اور چیئرمین محرم کمیٹی لیاری ٹائون فضل حسین جعفری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لیاری میں تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد پورا کیا جائے ۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے لیاری کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک سیوریج کا پانی مختلف علاقوں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہار کالونی یونین کونسل نمبر 9 میں الفلاح روڈ گلی نمبر 6 اور 9 کے دورے کے موقع علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہے الفلاح روڈ کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے الفلاح روڈ گلی نمبر 6 سے10 تک پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے ۔

مذید پڑھیں : ریسٹورنٹس مالکان کا دوسرے روز بھی فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ جاری

جس سے تعفن اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں سابق ٹائون ناظم اور یونین کونسل کے چیئرمین کو متعد دبار بتا گیا کہ لائن چوک ہونے کی وجہ سے پورے علاقے کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی اس موقع پر فضل جعفری نے بتایا کہ سیورج کا پانی الفلاح روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے ساتھ جلوس کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، جس کے لئے انتظامیہ سے درخواست ہے الفلاح روڈ کی گلی نمبر 6 سے 10 کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور اگر لائن چوک ہے تو لائن تبدیل کی جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر ضلع جنوب ارشاد سوڈر ، اسٹنٹ کمشنرعبدالراق جونیجو، اور واٹر بورڈ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے اور گلیوں میں صفائی ستھرائی اور تعمیرات میں اپنا کردار ادا کیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *