جامعہ NED انٹری ٹیسٹ میں 9239 امیدواروں کی شرکت کا امکان

کراچی : این ای ڈی یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ 16 تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا، جس میں کراچی کے 5202 امیدواروں سمیت قریباً 9 ہزاردو سو انتالیس طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے ۔

جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا، اپنے سینیٹائزر اور پانی کی بوتل ساتھ لانا لازمی ہے۔

کووڈ 19 کے پیش نظر، سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک 3 شفٹوں میں لیا جائے گا، جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔ 28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :جامعہ کراچی کے طلباء بریسٹ کیسنر کی آگاہی کیلئے رضا کار بنیں گے

یاد رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی 60 سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی 565 سیٹیں مختص ہیں جب کہ پہلی بار ضیا الدین بورڈ کی 18 ریگولر اور 4 سیلف فنانس سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں ۔

ٹیسٹ میرٹ لسٹ 27 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی ، جب کہ 28 ستمبر سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے ۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ڈے اور اورینٹیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *