جامعات کی ترقی اساتذہ کی بہتری پر انحصار کرتی ہے، آصف حسین سموں

سندھ بھر میں جامعات کے کھلنے پر سمیوٹا کی جانب سے ری یونین کا اہتمام کیا گیا

سندھ بھر میں جامعات کے کھلنے پر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقعے پر تمام ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انجمن کےاراکین کی طرف سے ایک ری یونین کا اہتمام کیا گیا، جس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ جامعہ میں اساتذہ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر مجیب صحرائی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

انجمن کے صدر آصف حسین سموں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ترقی کا دارومدار اساتذہ کی بہتری پر منحصر ہے۔ اسی ضمن میں ایگزیکٹو ممبران کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close