لیاری جنرل اسپتال میں گریڈ 20 کی اسامی پر گریڈ 19 کا ڈاکٹر تعینات

20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کے ایسے جونیئر ڈاکٹر کو تعینات کیا جو 19 ویں گریڈ کی سینیارٹی میں بھی 176 ویں نمبر پر ہے

کراچی : حکومت سندھ نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کے جونیئر ڈاکٹر کو تعینات کر دیا ہے ۔ پیر کو لیاری جنرل اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کے ڈاکٹر زبیر احمد آغا کو تعینات کیا گیا جو 19 گریڈ کی سینیارٹی میں 176 ویں نمبر پر ہیں ۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت میں 20 گریڈ کے سینکڑوں ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ گزشتہ ماہ بھی 19 گریڈ کے 100سے زائد ڈاکٹروں کو 20 گریڈ میں ترقی دی گئی لیکن ان تمام کی حق تلفی کرتے ہوئے من پسند ڈاکٹر کو تعینات کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں: تحقیقاتی کمیٹی کی محکمہ صحت کراچی میں کروڑوں روپے غبن کی تصدیق

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ حکومت نے ترقیاں نہ ملنے اور 20 گریڈ میں ڈاکٹروں کی کمی کو جواز بنا کر من پسند افسران کو نوازنے کےلئے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی پالیسی نکالی تھی جس کے تحت حکومت 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کی سینیارٹی میں اولین 200 افسران میں سے کسی کو بھی تعینات کرسکتی ہے لیکن اب سینکڑوں ڈاکٹر موجود ہونے کے باوجود اس پالیسی کا سہارا لیا گیا جو نہ صرف 20 گریڈ کے افسران کے ساتھ ذیادتی ہے بلکہ سپریم کورٹ میں دائر کردہ کرمنل اوریجنل پٹیشن نمبر 89/2011 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ان کے موبائل پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر بھی میسیج کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close