حکومت وقت صحافیوں کے مسائل کو بروقت حل کرے : ماہ نور شکیل

صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے اسکا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان

یورپ : جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی اور معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر محترمہ ماہ نور شکیل نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے اسکا خیال رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے صحافی حضرات عوام کو درپیش مسائل حکمرانوں کے ایوانوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہے جو قابل تعریف ہیں ۔ صحافی حضرات نے ہمیشہ ان مسائل و مشکلات کو اجاگر کیا ہے جو عوام کا بنیادی حق ہے تا کہ عوام کو انکے بنیادی حقوق مہیا اور مل سکے ۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کے پلاٹس پر ترقیاتی کام کروانا ترجیح ہے، ناصر خان

جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی اور معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر محترمہ ماہ نور شکیل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ صحافی حضرات کی طرف توجہ دیں کیونکہ ملک بھر میں صحافی حضرات پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحافت کی توہین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو صحافی حضرات بیماری میں مبتلا ہے حکومت وقت انکے علاج و معالجے کیلئے فنڈز مختص کرے اور ان صحافیوں کی بھرپور مدد کریں تا کہ انکا علاج ہو سکے اور انکو درپیش بیماریوں سے نجات مل سکے اور صحت یاب ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات کو بھی چاہیے کہ مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کریں تا کہ پاکستان ترقی کر سکے محترمہ ماہ نور شکیل نے مزید کہا کہ حکومت وقت خاص کر خواتین صحافیوں کو بھی توجہ دیں کیونکہ خواتین صحافی بھی مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہیں جو حکومت کیلئے زندہ مثال ہیں خواتین صحافیوں کو بھی چاہیے کہ بہتر صحافت کے زریعے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کریں ۔

Show More

اکرام الدین

اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close