چند شرپسندوں نے ریلی کے نظم و ضبط میں انتشار ڈالنے کی کوشش کی، مولانا افضل سردار

اہل حدیث ایکشن کمیٹی بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے

کراچی ( ) اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے کنوینر مولانا افضل سردار نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو پریس کلب پر دفاع صحابہ ؓ کے سلسلے میں ہونے والی احتجاجی ریلی کے موقع پر ہونے والی بدمزگی کی سخت مذمت کرتے ہیں،

چند شرپسندوں نے ریلی کے نظم و ضبط میں انتشار ڈالنے کی کوشش کی اور بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لئے لگائے گئے کیمپ میں پُر امن دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے رہنماؤں اور کارکنان کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں : ختمِ نبوت اور نامُوس صحابہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں : مولانا حامد الحق حقانی

انہوں نے کہا کہ اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے رہنماؤں نے ساتھ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، رہنماؤں نے پریس کلب پر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے رہنماؤں سے زحمت پر معذرت بھی کی #

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close