مروہ کے قاتلوں کو پھانسی دیکر نشان عبرت بنایا جائے : مولانا عبدالغفور حیدری

اس طرح کے بڑھتے واقعات المیہ ہیں، حکومت کو کی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے

کراچی : جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری صاحب نے کہا کہ معصوم بچی مروہ کے ساتھ ہونے والی وحشی درندگی اور اسکے ہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ننھی کلی کی عصمت دری کرکے زندہ جلانے والے درندے کسی نرمی کے مستحق نہیں ۔ گرفتار قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکر انکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے آئے روز ملک میں اس طرح کے واقعات انتہائی افسوسناک ہے ۔

مزید پڑھیں : عصمت دری کا بڑھتا رجحان پر ہمیں لائیبیریا سے سیکھنا ہو گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانی سبزی منڈی یوسی 20 میں معصوم بچی مروہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام یوسی پی ایس 106 کے امیر مولانا سیف الرحمن ،سخاوت حسن زئی جمعیت علماء اسلام یوسی 20 کے امیر حافظ زین العابدین جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد خاکسار، ،حافظ ابراہیم ،عابد خاکسار، ، مفتی مطاہر شاہ، احمد خان، غلام یوسف اوردیگر موجود تھے.

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر ہرآنکھ اشکبار ہے۔ درندگی اور سفاکیت نے ہر دل کودکھی کردیا ہے۔ سفاک قاتلوں نے معصوم کلی کو زندہ جلاکر لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔

مزید پڑھیں : ننھی کلی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلانے والے درندے کسی نرمی کے مستحق نہیں، قاری عثمان

انہوں نے کہا کہ آئے روز اس طرح کے بڑھتے واقعات المیہ ہیں۔ حکومت کو ان واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملوث درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی اور گھرانے پر ایسی قیامت برپا نہ ہو۔

معصوم مروہ کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے لواحقین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور پوری قوم آپکے غم میں برابر کی شریک ہے۔ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Show More

شاکر احمد خان

شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close