کراچی میں‌ سیکڑوں افراد جمعیت علماء اسلام میں‌ شامل ہو گئے

جے یو آئی ملک میں اسلامی نظام عدل کے نفاذ کے لیے کوشاں اہل حق کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، قاری عثمان

کراچی: شہر قائد میں‌ سیکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتیں چھوڑ کر اپنی دنیا و آخرت سدھارتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی-

جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونیوالے نوجوان طبقے اورسینکڑوں افراد کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام شیر شاہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان شمولیتی تقریب منعقد ہوئی –

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام عدل کے نفاذ کے لیے کوشاں اہل حق کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر اور کرپٹ ٹولے سے دوری جمعیت علماء اسلام کا امتیاز ہے، بھتہ مافیا اور سودخور طبقے کی نہ پہلے جمعیت علماء میں جگہ تھی نہ آئندہ ہوگی۔ انھوں ‌نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے، مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہے۔

مذید پڑھیں : جامعات کی ترقی اساتذہ کی بہتری پر انحصار کرتی ہے، آصف حسین سموں

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی واحد جماعت ہیکہ جسکی قیادت ہرقسم کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہے، ہمارا کارکن بھی اپنی قیادت کے نقش قدم پر عمل پیرا اور ہرقسم کی اخلاقی کرپشن سے بھی پاک ہے۔ انہوں نے نئے شامل ہونیوالے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد ایسے رجال کار تیار کرنا ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت میں بدعنوان عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، ہماری جدوجہد اسلامی نظام عدل کا نفاذ اور ملک کو خالص اسلامی خطوط پر استوار کرنا ہے۔

علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کی مجلس عمومی کے اجلاس اور شیرشاہ کالونی کے ائمہ مساجد اور مہتممین مدارس کے اجلاس سے خطاب کرتے جے یوآئی کے رہنماؤں نے کہا کہ انشاء اللہ 17 ستمبر کو جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس جامعہ عثمانیہ شیرشاہ جامع مسجد طور میں منعقد ہوگی۔

مذید پڑھیں : جامعہ NED انٹری ٹیسٹ میں 9239 امیدواروں کی شرکت کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ وسایا اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ ہوں گے۔ تقریب میں شہر بھر کے جید علماء کرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عوام الناس اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے بھرپور طریقے سے شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت پیش کریں۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی، جنرل سیکریٹری حاجی عزیز الرحمن، سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان،جمعیت علماء اسلام پی ایس 112 کے ناظم عمومی مفتی اشرف،جے یوآئی شیرشاہ کے امیر مولانا عمر فاروق، جنرل سیکریٹری خالد شاہ اور کثیر تعداد میں جماعتی عہدیداران موجود تھے۔

Show More

شاکر احمد خان

شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close