اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز کراچی میں طالبہ جاں بحق

اسکول مالک آصف خان نے کہا کہ اریبہ کی طبیعت اسکول آتے وقت بالکل ٹھیک تھی اور درجہ حرارت بھی نارمل تھا۔

کراچی: ملک بھر میں اسکول کھل گئے تاہم کراچی کے علاقے گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی-

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق ہوگئی-

اسکول مالک آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نیچے گرگئی تھی جس کے بعد اریبہ کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی-

انھوں‌نے یہ بھی بتایا تھا کہ اریبہ سیڑھیوں کے تیسرے اسٹیپ سے سر کے بل گری تھی-

اسکول مالک آصف خان نے کہا کہ اریبہ کی طبیعت اسکول آتے وقت بالکل ٹھیک تھی اور درجہ حرارت بھی نارمل تھا تاہم طالبہ کو ماسک لگانے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close