سندھ میں شادی ہالز کھل گئے، نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ سندھ نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے شادی بیاہ کی تقاریب اور شادی ہالز پر عائد پابندی اٹھا لی۔

علم میں رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 6 ماہ سے شادی بیاہ کی تقاریب پر پابندی تھی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تحت پابندی اٹھانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد سے شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہو سکے گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی فاصلوں اور ماسک کے ساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہو سکے گا ۔

مذید پڑھیں :‌ سندھ یونیورسٹی میں فتح محمد برفت کو VC شپ سے ہٹا دیا گیا

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔ سندھ بھر میں تجارتی کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی جبکہ ہفتے کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جا سکیں گی ۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ 15 اکتوبر تک موثر ہو گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *