موٹروے پر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں : افشین ملک

حکومت جنسی زیادتی میں ملوث درندہ صفت انسان کو گرفتار کریں : سابق وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

یورپ : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کی سابق وائس پریزیڈنٹ محترمہ افشین ملک نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت وقت عوام کے تحفظ میں بری طرح نا کام ہوئی جو افوس ناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے جیسی سرکاری جگہ جہاں پر موٹروے پولیس ڈپوٹی سر انجام دے رہی ہیں ۔ ایسے جگہ پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی نا قابل برداشت ہے ۔ اس واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ موٹروے پولیس بھی عوامی تحفظ سے قاصر ہے جو محکمہ موٹروے پولیس کی بد نامی کا باعث بن سکتا ہے ۔

مذید پڑھیں : سندھ یونیورسٹی میں فتح محمد برفت کو VC شپ سے ہٹا دیا گیا

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کی سابقہ وائس پریزیڈنٹ محترمہ افشین ملک نے اخباری بیان میں کہا کہ اخباری بیان میں کہا کہ موٹروے پر خاتون کو اپنی گاڑی سے لے جانا اور ان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا کونسی انسانیت ہے ۔ حکومت وقت اور موٹروے پولیس اور اعلی افسران واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کرے اور خاتون کو انصاف فراہم کرے اور جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں ۔

Show More

اکرام الدین

اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close