سری لنکن مایہ ناز بیٹسمین تلکر تنے دلشان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز تلکرتنے دلشان نے 42 سال کی عمر میں دوبارہ نیشنل ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیدیا ہے۔ دلشان کو دھواں دار بلے بازی اور ان کی خاص شاٹ ’دلسکوپ‘ کے باعث پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، انہوں نے مختلف وجوہات کی بناءپر 2016ءمیں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم لاستھ ملنگا کی واپسی کے باوجود بھی مشکلات کا شکار ہے اور ایشیاءکپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تلکرتنے دلشان ٹیم میں واپسی پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ’لیک ایف ایم ریڈیو‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے اس لئے میں ٹیم میں واپس آ سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 2019ءتک کھیلینا چاہتا تھا مگر بہت سے مسائل کے باعث ریٹائرمنٹ لی۔ دلشان نے 2016ءمیں اپنے کیرئیر کا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا اور صرف ایک سکور ہی بنا پائے تھے جبکہ پوری ٹیم 128 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *