ایبٹ آباد لوئر تناول میں طبی کیمپ سے 300 مریضوں کا مفت علاج

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کی تحصیل لوہر تناول کی یونین کونسل پنڈ کرگو خان تکیہ حال میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

مفت لگنے والے میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد بچے ، جوان ، بوڑھے اور خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات بھی مفت مہیا کی گئی ہیں ۔

مذید پڑھیں : مضاربہ کیس کا اہم ملزم مفتی عبدالکبیر گرفتار کر لیا گیا

سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفئیر ایسوسی ایشن ، سیو لائف تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان اور ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اور سنئیر ڈاکٹروں نے کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کے ساتھ ادوایات بھی دیں ، کیمپ میں اسپیشل معذور افراد میں اسپورٹ اسٹک بھی فراہم کی گئیں ۔

علاقہ بھر کے عوام نے اس میڈیکل کیمپ کی کاوش کو خوب سراہا اور سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفئیر ایسوسی کے چیئرمین ڈاکٹر امجد گلزار شیخ ، طارق خان تنولی ، ہارون تنولی کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے کیمپوں کی اشد ضرورت تھی جو کہ آج پوری ہوئ اور اسی طرح کے کیمپ لگنے چائیں تا کہ غریب لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

مذید پڑھیں : تناول ویلفئیر آرگنائزیشن فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گی

سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفئیر ایسوسی اور سیو لائف تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان نے یہ سچ کر دیکھایا کہ علاج کی سہولت آپکی دہلیز پر کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں میں خوشی کی لہر تھی کہ آج انکو بھی علاج کی فری سہولت ملی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *