الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کر دیا

کراچی : چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کیا ۔ یہ ہیلپ لائن پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغامات پرمبنی سروس ہے ، جو عام لوگوں کو (24/7) معلومات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گی ۔

اس کا استعمال کر کے کالر الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر 051-8848888 ملا کر ٹیلی کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے رسپانس حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ سہولت اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی جوابات پر مشتمل ہے ۔

مذید پڑھیں : کھانا ڈیلیوری سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

یہ ہیلپ لائن سروس جدید ترین ڈیجیٹل ٹیلیفونی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے معلومات کو آسان انداز میں پھیلاتے ہوئے عوام کی رہنمائی کرے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ترقی پسند ادارہ ہونے کے ناطے جدید ٹکناہلوجی کے استعمال کے ساتھ عوام کا اعتماد حاصل کرنے لئے اسٹیک ہولڈرز کے دروازے پر آگاہی مہم کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے تیسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان (2019-2023) کے مطابق ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس یقیناً لاکھوں موبائل اور ٹیلیفون صارفین کے لئے ملک بھر میں مفید ثابت ہو گی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی ہیلپ لائن سروس شروع کرنے کی کوشش کو سراہا اور مزید ہدایت دی کہ مستقبل میں کال سنٹر کی سروس کو بھی اسی سروس سے منسلک کر دیا جائے تاکہ عام عوام براہ راست الیکشن کمیشن کے نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ کر سکے ۔

مذید پڑھیں : حضرت امیرِ معاویہ پر لعن طعن کرنا دین ہے تو اپنے گھر تک خیالات کو محدود رکھیں : مفتی تقی عثمانی

مزید برآں الیکشن کمیشن کے آن لائن "کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم” جس کو تجرباتی بنیادوں پر 9 ستمبر 2020 سے شروع کر دیا گیا تھا اس کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کر دی کہ آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا عوام کے لئے باقاعدہ افتتاح جلد ہی کرا دیا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *