پاکستان کی بے بی بابا گارمنٹس انڈسٹری تباہی کے دہانے پہنچ گئی : کاٹی

بے بی بابا گارمنٹس کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے تاکہ لاکھوں ورکرز کو بے روز گاری سے بچایا جا سکے : صدر نکاٹی

کراچی :‌ وزیراعظم عمران خان سے درآمدی بے بی بابا گارمنٹس پر ڈیوٹی انتہائی کم ہونے سے مقامی انڈسٹری کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے، نسیم اختر

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر نسیم اختر نے بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والی پاکستان کی گارمنٹس انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے بے بی بابا گارمنٹس کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور لاکھوں ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے ۔

مذید پڑھیں : حضرت امیرِ معاویہ پر لعن طعن کرنا دین ہے تو اپنے گھر تک خیالات کو محدود رکھیں : مفتی تقی عثمانی

نسیم اختر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھر میں باالخصوص کراچی میں اعلیٰ معیار کے بچوں کے ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں جس کا درآمدی ملبوسات سے کوئی مقابلہ نہیں تاہم بچوں کے ملبوسات کی درآمدی پر ڈیوٹی نہ ہونے کے برابر ہونے سے پاکستان کی بے بی بابا گارمنٹس انڈسٹری کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے اور وہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جس سے لاکھوں ورکرز کے بے روزگار ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقامی صنعتوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جائے اور مقامی سطح پر پیداواری سرگرمیوں کوفروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بے بی بابا گارمنٹس کی درآمدپر ڈیوٹی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں کی دوڑ میں مقامی گارمنٹس انڈسٹری کے لیے اپنی بقا قائم رکھنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے کیونکہ درآمدی ملبوسات پر اگر ڈیوٹی 5روپے ہے تو ملک میں تیار ہونے والے ملبوسات پر ٹیکسوں کی شرح دگنی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت دگنی ہو جاتی ہے اور وہ بچوں کے درآمدی ملبوسات کا مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پاتے ۔

مذید پڑھیں :‌ ننھی پری بھی عظمتِ صحابہ کانفرنس میں‌ شریک

نسیم اختر نے وزیراعظم عمران سے درخواست کی کہ بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والی پاکستان کی گارمنٹس انڈسٹری کوتباہی سے بچانے کے لیے درآمدی بے بی بابا گارمنٹس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مقامی گارمنٹس انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ملک میں صنعتوں کو مزید فروغ حاصل ہو ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close