میٹرک بورڈ نے جماعت دہم کے نتائج جاری کر دیئے

کراچی : میٹرک بورڈ نے دہم جماعت جنرل گروپ ( ریگولر و پرائیویٹ) اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ، جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کا تناسب 99.87 اور پرائیویٹ میں 98.86 فیصد رہا ہے ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس 8583 پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

مذید پڑھیں : خاتون کانسٹیبل کا 13 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں قتل

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجرا کو بر وقت یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات منسوخ ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلباء و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دے دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیئے گئے ہیں جب کہ 60 فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انہیں پروموٹ کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : تحفظِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت کی تاریخ ساز ریلی ہفتہ 12 ستمبر کو منعقد ہوگی

مزید براں جنرل گروپ ریگولر میں 13543 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں 3747 لڑکے اور 9796 لڑکیاں شامل ہیں ۔ کامیابی کا تناسب 97.87 فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 333 اے ون گریڈ، 1179 اے گریڈ، 2046 بی گریڈ، 3148 سی گریڈ، 3946 ڈی گریڈاور 2874 نے ای گریڈ حاصل کیا ۔

اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں 8456 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 6215 لڑکے اور 2241 لڑکیاں شامل میں ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 98.86 فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 35 اے ون گریڈ، 344 اے گریڈ، 992 بی گریڈ، 1932 سی گریڈ، 2748 ڈی گریڈ اور 2309 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99.49 فیصد رہا ۔ اسی طرح قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے155 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ تمام امیدواروں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے، نتائج میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *