سائٹ کے صنعتکاروں کا انفراسٹرکچر کی بدترین صورتحال پر احتجاج

سیکرٹری صنعت و تجارت سندھ نے مظاہرین سے رابطہ کر کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرا دی

کراچی : کراچی کے سب سے بڑی صنعتی ایریا سائٹ کے صنعت کاروں نے انفرا اسٹرکچر کی تباہ کن صوت حال، سڑکوں کی بدترین حالت اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف سائٹ لمیٹڈ کے دفتر کے باہر پر امن مظاہرہ کیا اور سائٹ ایریا کے فنڈز کو سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت دیگربنیادی ضرورتوں کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرمعروف صنعتکارسراج تیلی، زبیر موتی والا، سلیمان چاولا، فرحان اشرفی، طارق یوسف، عمران سکندر، جاوید بلوانی، سلیم پاریک، یونس بشیر، مجید عزیز، جنید ماکڈا، ذکریا عثمان، اسد نثار، اے رشید، عبدالہادی، اقبال گوڈیل، انور عزیز، قادر بلوانی، حسین موثانی، حنیف توکل و دیگر شامل تھے ۔

مزید پڑھیں : 13 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں خاتون کانسٹیبل قتل

مظاہرے میں شامل سائٹ کے صنعتکاروں 6مطالبات تھے جن میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ سائٹ ایریا کو مکمل تباہی سے بچایا جائے،سائٹ ایریا کو دیگر صنعتی ایریا کے مساوی حقوق دیے جائیں، سائٹ کے انتظام کو سائٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے، سڑکوں کی تعمیر سائٹ ایسوسی ایشن کے نگرانی میں فی الفور شروع کی جائے،سیوریج کا نظام بحال کیا جائے اور سائٹ لمیٹڈ کے بورڈ ممبران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ نے ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو اور ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز بلوچ نے مظاہرین سے رابطہ کیا اور اپنے دفتر میں مظاہرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے صنعتکاروں کے مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ سائٹ کے صنعتکاروں کی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں ان کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : آئی جی پنجاب کی CCPO لاہور کے ہاتھوں چھٹی

انہوں نے پیر تک حتمی پلان اور منصوبہ پیش کرنے کا بھی وعدہ کیا کہ کس طرح سائٹ ایریا کے انفرااسٹرکچرکو بہتر بنانے کے لیئے سائٹ کے فنڈز کو استعما ل کیا جائے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close