فنکار و گلوکار محنت اور لگن کے ذریعے نام کما سکتے ہے : ارم سحر

محنت کے زریعے انسان کامیابی و کامرانی کی طرف گامزان ہو سکتا ہے : معروف و مقبول ایکٹر

یورپ : پاکستان کی نامور معروف و مقبول ایکٹر ارم سحر نے کہا کہ فنکار و گلوکار برداری محنت اور لگن کے زریعے دنیا بھر میں نام کما سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محنت کے زریعے انسان کامیابی و کامرانی کی طرف گامزان ہو سکتا ہے ،کیونکہ محنت کامیابی کا اہم ذریعہ ہے ، میں نے ہمیشہ محنت کے زریعے کامیابی حاصل کی ہے جس پر مجھے فخر ہے اور ہمیشہ چاہتی ہوں کہ اپنے فن و ہنر کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کروں ۔

میں نے زیادہ فوکس اردو، ڈراموں پر کیا ہے اور چاہتی ہوں کہ اپنے پرستاروں کو ہمیشہ خوشیاں دوں کیونکہ اپنے پرستاروں کی وجہ سے آج مجھے ملک بھر میں ایک مقام اور عزت ملی ہیں ، جس پر مجھے ناز ہیں ، انسان کی کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ اپنی والدین کی دعاوں سے ہی ممکن ہے کیونکہ والدین کی دعاوں کی وجہ سے انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جو اس دنیا کی کامیابی بھی ہے اور اخرت کی کامیابی بھی ہے ۔

مذید پڑھیں : عباسی شہید اسپتال کی سربراہ کے ہولناک انکشافات

پاکستان کی معروف و مقبول ایکٹر ارم سحر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات پر توجہ دیں کیونکہ فنکار برادری ملک کا اہم ترین سرمایہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فنکار برادری کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے ۔

Show More

اکرام الدین

اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close