صحافیوں کے پلاٹس پر ترقیاتی کام کروانا ترجیح ہے، ناصر خان

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے )کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناصر خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے پلاٹس پر ترقیاتی کام کروانا اور ادارے کی آمدنی بڑھانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے-

ایم ڈی اے کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات، اطلاعات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے 9 سمتبر کو ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا-

اس میں ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناصر خان سمیت ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ محمد عارف فاروقی، ادارے کے افسران و ملازمین نے شرکت کی-

قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی جی ناصر خان نے کہا کہ بزرگوں کا سر پر سایہ حوصلہ دیتا ہے، بزرگوں کی قدر کرنی چاہیے-

انہوں نے ادارے کی کارکردگی مستقبل پلان کے بارے میں کہا کہ ان کی ترجیح ادارے کی آمدنی بڑھانا ہے اور مختلف پراجیکٹس میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کرنا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے افسران و ملازمین کو واضح ہدایت کی ہے کہ عوام کو بلا تاخیر سہولت فراہم کی جائے، تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرواسکیں –

ناصر خان نے کہا کہ عوام کو سہولت کی فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، جس افسر یا ملازم کے خلاف شکایت موصول ہوئی کارروائی کی جائے گی-

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایم ڈی اے میں موجود صحافیوں کے پلاٹس پر بھی ترقیاتی کام کروانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *