پاکستان مخالف رپورٹ کے اجراء پر وفاق المدارس کا اظہار تشویش

اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی قرار داد کو پوری قوم کے دل کی آواز قرار دیا ، قرار داد کی روشنی میں وزارت خارجہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ ہم برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو دھوکہ دے کر پاکستان مخالف رپورٹ کے اجراء پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ وفاق المدارس کے قائدین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس جانبدارنہ اورغیر حقیقیت پسندانہ رپورٹ کو مسترد کر دے ۔

مزید پڑھیں : اجتماعی و وقف قربانی میں علماء و مدارس بازی لے گئے

گستاخانہ طرز عمل کو روکے بغیر دنیا میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی طرف سے مفتی عبید الرحمن کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی.

قرار داد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا حقیقت پرمبنی قرار داد منظور کرنا مستحسن اقدام ہے ۔ اب وزارت ِ خارجہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ برطانوی حکومت تک اس قرار داد کو پہنچائے اور پاکستان کی آزادی ، خود مختاری کے حوالے سے اپنا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *