ارطغرل پاکستان آرہے ہیں، تاریخ بھی سامنے آگئی

ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے-

انقرہ: ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی میں ‘ارطغرل غازی’ کا کردار نبھانے والے انگین التان کی پاکستان آنے کی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے-

ترکی کے مقبول ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اردو میں ڈب کرکے ‘‘ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے-

ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے-

پاکستان میں نہ صرف ڈراما پسند کیا جارہا ہے بلکہ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے-

پاکستانی اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔ تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا کیونکہ ارطغرل غازی اگلے ماہ تین روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’’فرنٹیئر ورلڈ‘‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق اینگن التان دزیاتن اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے-

ان کا دورہ تین روز پر مشتمل ہوگا اور وہ 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، جبکہ ان کے دورہ پاکستان کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کا نام دیا گیا-

اپنے دورے کے دوران اینگن التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب کے دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے-

اس کے علاوہ خصوصی سوالات اور جوابی سیشنوں کا انعقاد ہوگا جہاں وہ اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہو رہا ہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close