پاکستان عالمی جوہری توانائی ایجنسی بورڈ آف گورنرز کا ممبر بن گیا

پاکستان ا یک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا ہے۔پاکستان کا انتخاب اگلے 2 سال کے لئے کیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اورجوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کا اجلاس ان دنوں ویانا میں جاری ہے، پاکستانی وفد بھی اجلاس میں شریک ہےجس کی سربراہی چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے کل 170 ارکان ممالک میں سے 35 ارکان بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوتے ہیں۔ تمام 170 ارکان میں سے 11 کا انتخاب 2 سال کے لئے کیا جاتا ہے اور انتخاب کا یہ عمل ہر سال ہوتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *