شیرشاہ میں‌ منشیات فروشی کیخلاف مولانا عظیم اللہ عثمان میدان میں آ گئے

کراچی : جمعیت علماء اسلام شیر شاہ کے وفد کی جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان کی قیادت میں ڈی ایس پی غلام اکبر چانڈیو سے علاقائی مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ۔

علاقے میں سودی لین دین میں ملوث عناصر، منشیات فروشی،غیر اخلاقی اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سودی لین دین میں ملوث عناصر علاقے کیلئے وبال بن گئے ہیں۔ غریب اور مجبور عوام کو سود کی لت میں مبتلا کر کے انکی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔

مذید پڑھیں : مولانا فضل الرحمن کے بھائی کا 20 روز بعد PTI کی خواہش پر KPK ٹرانفسر

سود خور طبقہ خدا اور اس کے رسول کا دشمن ہے۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو منشیات و دیگر برائیوں میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے۔ بچوں اور جوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان شیر شاہ کے مسائل کے حوالے سے ڈی ایس پی سے ملاقات کر رہے ہیں

وفد نے ڈی ایس پی غلام اکبر چانڈیو کوبتلایا کہ منشیات فروشوں کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہیں۔ لوگوں کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ سودی لین دین میں ملوث طبقہ عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ڈی ایس پی غلام اکبر چانڈیو نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم دن رات عوام کے تحفظ اور فلاح کیلئے کوشاں ہیں ۔

مذید پڑھیں : پاکستان کا مطلب کیا ….. نعرہ کیسے مشہور ہوا ؟

انشاء اللہ بہت جلد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ وفد میں جمعیت علماء اسلام شیرشاہ یو سی 1 کے جنرل سیکریٹری خالد شاہ، پی ایس 114 کے سالار محمد امین، مفتی سمیع اللہ، حافظ گلزار، حاجی اقبال شامل تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *