امریکی سازش کامیاب، UAE اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے

مسلم امہ کے درمیان دراڑ ڈالنے کی صیہونی سازش کامیاب ہوگئی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پا گیا-

اماراتی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے پیچھے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ہیں جنہوں نے معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے-

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے بعد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان، اسرائیلی وزیراعظم بینجمِن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ایک بڑا کام ہوگیا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کے درمیان معاہدے سے متعلق اتفاق ہوا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک پہلے ہی کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ نئے معاہدے کے بعد فریقین اسرائیل-فلسطین تنازع پر قرارداد کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولیں گے۔

دونوں ممالک کے وفود آئندہ ہفتوں میں دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری، سیاحت، براہِ راست پروازوں، سیکیورٹی شعبوں میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ٹیلی مواصلات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، ثقافت، ماحولیات اور دیگر شعبوں سے متعلق معاہدے ہوں گے۔

اس حوالے سے ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ ان کی امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ معاہدہ ہوا ہے کہ اسرائیل مزید فسلطینی علاقوں کو ضم نہیں کرے گا۔

ولی عہد ابوظبی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اسرائیل نے تعاون اور دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے لیے روڈمیپ پر اتفاق کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *