ہلالی سبز پرچم خوبصورت یہ ہمارا ہے

مولوی عمر مگسی کا لکھا ہوا خوبصورت نغمہ ریلیر ہو گیا

کراچی : وطن عزیز کا 73 واں جشن آزادی جوش وخروش سے منانے کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست قومی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے، شہر بھر میں قومی پرچموں کی بہار آگئی۔ جذبہ حب الوطنی ملی نغموں بغیر نامکمل ہے، اسی پیش نظر عالمی میڈیا نے ملی نغمہ پیش کیا ہے ۔

ملی نغمہ
آواز: عالمی اسٹارز
عفاف رحیم ، سمعان ہارون
ایلاف رحیم ، انس احمد

شاعر؛ مولوی عمر مگسی

نظر ثانی مولوی ہارون رشید زاہدی

پروجیکٹ : عالمی میڈیا ہاوس

مذید پڑھیں : مولانا فضل الرحمن کے بھائی کا 20 روز بعد PTI کی خواہش پر KPK ٹرانفسر

ہلالی سبز پرچم خوبصورت یہ ہمارا ہے
ہمیں اپنا وطن یہ ملک پاکستان پیاراہے

خداکی مہربانی سے وطن ہم کو ملا ہے یہ
دو قومی نظریئے کی سوچ پر قائم ہوا ہے یہ
اساسِ ملک کلمہ ہے یہی رحمت کا دھارا ہے

جڑوں میں اسکے سیسہ کلمئے توحید کا ہی ہے
اثر اس میں خداکی نصرت و تائید کا ہی ہے
خدا کی نعمتوں کا یہ سمندر بے کنارا ہے

شہیدوں غازیوں کی محنتوں کا یہ نتیجہ ہے
بزرگوں کی خصوصی شفقتوں کا یہ نتیجہ ہے
سکوں اس میں ہماراہےسکوں اس میں تمہاراہے

ملی آزادی ہم کو یہ خدا نے فضل فرمایا
مبارک ماہِ رمضاں میں وجود اس ملک نے پایا
بناکر چودھویں کا چاند رب نے یہ ابھارا ہے

مزیّن چار سُو صوبوں کا اک محبوب منظر ہے
بلوچستان صوبہ سندہ اورپنجاب خیبر ہے
بہت دلکش یہ گلگت کے پہاڑوں کا نظارا ہے

مذید پڑھیں : آؤ کہ چترال کی آواز بنیں

بہت ہی خوبصورت شہر اور گاؤں ہمارے ہیں
پہاڑاورچشمے دریا باغ جنگل آبشارے ہیں
حسیں یہ ملک سارا ہے اسے رب نے سنوارا ہے

سلامت تا قیامت ہو وطن پیارا یہ پاکستان
چمکتا اور دمکتا ہی رہے سارا یہ پاکستان
زباں پر یہ دعا ہے اور یہی دل نے پکارا ہے

خداکا شکر کرلے اے عمر مگسی یہ نعمت ہے
یہ دھرتی پاک دھرتی ہےہمیں اس سےمحبت ہے
لگا تکبیر کا نعرہ بلند سب سے یہ نعرہ ہے

ویڈیو کے لیے کلک کیجئے :

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close