افغانستان نے سری لنکا کو ایشیا کپ سے باہر کردیا.

کرکٹ کے افق پر ابھرنے والی افغانستان کرکٹ نے ٹیم شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مرتبہ کی ایشین چیمپیئن سری لنکا کو اشیا کپ سے باہر کردیا.
ابوظہبی میںہونے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 50 اوورز میں 249 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی.
سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
سری لنکا کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اسے پہلے ہی اوور میں اوپنر سے محروم ہونا پڑا.
بعدِ ازاں آئی لینڈرز کی جانب سے مزاحمت دیکھنے میں آئی لیکن کوئی بھی کھلاڑی تحمل کے ساتھ کیریز پر کھڑا نہیںہوسکا اور پوری ٹیم 158 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی.
اس شکست کے ساتھ ہی 5 مرتبہ کی ایشین چیمپیئن ایونٹ سے باہر ہوگئی.
اپنے پہلے میچ میںسری لنکا کو بنگلہ دیش سے 137 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.