پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں پاکستان نے باقی دنیا سے بہتر اقدامات اٹھائے۔
اپنی آنکھوں سے اس صورتحال کا مشاہدہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔

اس موقع پر ہم نے انہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔