حب ڈیم کی سطح آب 328 فٹ تک بلند

کراچی ( ) حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث حب ڈیم کی سطح آب 328 فٹ تک بلند ہو گئی ہے

جبکہ ڈیم میں پانی آنے کا سلسلہ اتوار کو بھی نہیں تھما، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کے مطابق حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں حالیہ برسات کے باعث بارشوں کا پانی حب ڈیم میں آنے کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا،

حب ڈیم کی گنجائش 339 فٹ ہے بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 308 فٹ تھی حب ڈیم کی سطح آب میں ہونے والے اضافہ سے 20 مہینوں کیلئے پانی ذخیرہ ہوگیا ہے ،

مزید پڑھیں : حب، مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جانبحق

تاہم ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ نہ تھمنے کے باعث حب ڈیم سے شہر خصوصاً ضلع غربی کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموں میں بارشوں اورپانی کی آمد کے دوران تیکنیکی اعتبارسے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوتی، اس سے ڈیموں کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ پانی کی آمد کا سلسلہ رکتے ہی ضلع غربی کو حب ڈیم سے معمول کے مطابق 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *