ایک دن خوشی، دوسرے دن غم، ووکس نے پاکستان سے جیت چھین لی

میچ کی تیسری اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے روایتی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوادیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے-

انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہاری بازی جتوادی اور پاکستان ٹیم کی خوشی کو سوگ میں بدل دیا-

دونوں ٹیموں کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن تک پاکستان کی ٹیم چھائی رہی اور ماہرین کرکٹ نے پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی تھی-

مانچسٹر میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں‌پاکستان نے اوپنر شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 326 رنز کا معقول ہندسہ بورڈ پر سجادیا-

اس کے ساتھ ہی اگلی اننگز میں یاسر شاہ، شاہین شاہ، شاداب خان اور محمد عباس کی عمدہ بولنگ نے انگلینڈ کو نہ صرف 219 رنز پر آؤٹ کیا بلکہ 107 رنز کی برتری بھی حاصل کی-

میچ کی تیسری اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے روایتی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوادیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے-

انگلینڈ کے بولرز نے کولیٹی بیٹسمینوں کو آؤٹ کردیا لیکن ٹیل اینڈرز میں یاسر شاہ ان کے گلے کی ہڈی بنے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کا ٹوٹل 169 تک پہنچایا-

اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز درکار تھے، جو مانچسٹر کی اس وکٹ پر مشکل دکھائی دے رہے تھے-

امیدوں کے عین مطابق قومی بولرز بالخصوصی شاہین شاہ، یاسر شاہ اور محمد عباس نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 117 رنز پر ہی 5 وکٹوں سے محروم کردیا-

اس وقت قومی ٹیم کی جیت یقینی تھی لیکن اس کے بعد کرس ووکس اور جوز بٹلر نے اپنی ڈوبتی کشتی کو دیکھتے ہوئے جارحانہ کرکٹ کھیلی اور ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا-

دونوں کے درمیان 139 رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی خوشیوں کو لمحے بھر میں‌ ماتم میں تبدیل کردیا-

جوز بٹلر 75 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن بولنگ آل راؤنڈر کرس ووکس نے 84 رنز ناقابل شکست کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح دلوائی-

کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ‌0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی-

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 156 رنز کی اننگز کھیل کر جبکہ یاسر شاہ میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹوں اور 38 رنز بنا کر نمایا رہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close