جمیعت علماء اسلام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی حب چوکی لسبیلہ میں احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ : سید ذبیخ اللہ شاہ

حب : ملک بھر کی طرح حب چوکی لسبیلہ میں بھی جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے کال پر پانچ اگست کو یوم سیاہ منایا گیا ۔

جمعیت علمائے اسلام کے تحت کشمیریوں کے حق میں ہندستانی مظالم و حق خود داریت کے قانون کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر حکومت و اپوزیشن کی ایک ساتھ ریلی

مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع لسبیلہ کے ضلعی امیر حضرت مولانا غلام قادر قاسمی،جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب ساسولی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی ایم پی اے مکھی شام لال لاسی نے خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی غاصب ہے اس نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیا ہے ۔ عالمی طاقتیں اس پر کیوں خاموش ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *