سیاحتی مراکز ، گیسٹ ہائوسز ، ہوٹلز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے سیاحتی مقامات ، گیسٹ ہائوسز ، ہوٹلز اور سینما گھروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے  ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیاحتی مقامات کو کل 7 اگست جمعہ سے کھول دیا جائے گا جب کہ 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز بھی کھول دیئے جائیں گے ۔

مذید پڑھیں : کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کیا جائے :‌سپریم کورٹ

10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کھول دیئے جائیں گے ۔15 ستمبرسے شادی ہالز کھولے جا سکتے ہیں، بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے اور اس کے علاوہ انہیں پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہو گی ، تاجر پرانے طریقہ کارکے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں ۔

وفاقی حکومت کے اس اعلان کے بعد گیسٹ ہائوسز اینڈ ہوٹلز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر طاہر اوریازئی ، جنرل سیکرٹری عرفان بشیر ، میڈیا کورآرڈینیٹرصفدر ملک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے بند کاروبار کھلنے سے محنت کشوں کے چولہے بھی گرم ہوں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *