افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوب مغرب میں جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جسمیں موجود پایلیٹس اور انجینیروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے.

افغان طالبان کی جانب سے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوب مغربی صوبہ فراہ کے ضلع خاک سفید میں ہفتے کی شب مقامی وقت کے آٹھ بجے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر مغربی صوبہ ہرات سے فراہ آرہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس میں آگ لگنے کی وجہ سے وہ تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب طالبان مزاحمت کاروں نے مذکورہ ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے.

طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے اس واقعے پر کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *