صفدر باغی کی جانب سے WSSP یوسی 31 نوتھیہ کے اسٹاف کیلئے ظہرانے کا اہتمام

پشاور : سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صفدر خان باغی عید الاضحی کے تیسرے روز ڈبیلو ایس ایس پی یوسی 31 نوتھیہ کے تمام سوئپر اور کاٹا کلی اسٹاف کیلئے ظہرانہ دیا گیا۔

صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کہا کہ متواتر تین روز عید الاضحی کے دن شدید گرمی میں ڈبیلو ایس ایس پی اسٹاف نے ایم آئی محمد پرویز سپروائزر بابو اور چیف آفیسر سید باچا کی نگرانی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگایا اور تمام روڈز محلے گلیوں پارک مختلف شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا

مزید پڑھیں : پشاور میں‌ خاتون نے افطاری دسترخوان لگا دیا

ڈبیلو ایس ایس پی اسٹاف ایم محمد پرویز کو بہترین صفائی پر خراج تحسین پیش کیا صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللّٰہ رب العالمین کے فضل وکرم سے اپنے بڑے بھائی شہید آصف باغی کی خدائی خدمت گاری کی روایت کو برقرار رکھا ۔

اور ہمیشہ کی طرح ہر سال عید الاضحی کے تسیرے روز ڈبلیو ایس ایس پی سٹاف کو ان کی یوسی 31 کی محنت ولگن کے ساتھ حلقے میں صفائی ستھرائی کرنے پر انکی اعلیٰ خدمات پر ظہرانہ میں اسٹاف کی خدمت کر کے دلی تسکین و خوشی محسوس کرتا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *