بیرون ممالک میں مقیم مسافروں کو عید الاضحی مبارک : اکرام الدین

یورپ : گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو و بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ تمام اہل اسلام و اہل وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم مسافروں کوعید الضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام اہل اسلام کی قربانیوں کو اپنے دربار عالیہ میں قبول فرمائے اور جن لوگوں نے قربانیوں میں حصہ لیا ہے اللہ ان کو جزا خیر نصیب فرمائے اور انکی قربانیوں کو قبول کرے اور جتنے مسلمان قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے اللہ ان کو بھی قربانی کی توفیق عطا کرے ۔

مذید پڑھیں : جمعیت علماء اسلام کا5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان

گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو اور بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے مزید کہا کہ قربانی کی استطاعت رکھنے والوں سے پرزور اپیل و مطالبہ ہے کہ قربانی کے گوشت میں غریب، یتیم، بے سہارا اور اپنے پڑوسی کا بھرپور خیال رکھیں جو قربانی کی اسطاعت نہیں رکھتے تا کہ انکو بھی قربانی کا گوشت مل سکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *