ورلڈکپ میم والے صارم اختر پاک انگلینڈ سیریز کیلئے پرجوش

ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر سیکڑوں کی تعداد میں‌میمز بھی بنیں-

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں‌ پاکستان ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر میدان میں‌موجود صارم اختر مایوس تماشائیوں کی ایک تصویر بن گئے، تاہم اب وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے پرجوش ہیں-

ورلڈکپ میں‌ صارم اختر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال کے مطابق حیرانی، پریشانی اور غصے کا اظہار کرتے رہے جن کے جذبات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا-

ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر سیکڑوں کی تعداد میں‌میمز بھی بنیں-

اب ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صارم کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے وائرل میم والا لباس ہی زیب تن کر رکھا ہے اور وہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں صارم اپنے وائرل میم والے اسٹائل میں ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن پھر فوراً ہی پاکستان انگلینڈ سیریز کیلئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ارے یار! بس کر ایک سال ہوگیا ہے، پاکستانی ٹیم سیریز کھیلنے انگلینڈ آئی ہوئی ہے، یہ تو بہت ہی زبردست وقت ہے۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں صارم نے کہا کہ ’ٹیم فخر اور جذبے سے کھیلے تو پچھلی مرتبہ جو سیریز برابر کر کے آئے تھے اس مرتبہ انشاءاللہ جیت کر آئیں گے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ اگر گیند آف اسٹمپ سے باہر ہو تو اسے جانے دیں کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے صارم نے کہا کہ ’آخر کار مجھے اپنی میم فوٹو سے مشہور ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے کچھ بولنے کا موقع ملا۔‘

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شروع ہوگا-

دوسرا ٹیسٹ 13 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا-

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ممالک کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کے تمام میچز مانچسٹر میں‌ ہی ہوں گے-

پہلا میچ 28 اور دوسرا 30 اگست کو جبکہ تیسرا یکم ستمبر کو ہوگا، جن میں پہلا اور تیسرا میچ ڈے نائٹ ہوگا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام میچز نماشائیوں کے بغیر اور بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close