کورونا وبا کے باعث جانوروں کی خریداری میں‌ 40 فیصد کمی

پاکستان میں کورونا وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن اور معیشت کا پہیہ رکنے کی وجہ سے اس سال قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھی کمی دیکھی گئی-

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ مہنگائی، قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور کورونا وائرس کے باعث 40 فیصد کم جانور خریدے گئے-

ایک اندازے کے مطابق رواں برس کے مقابلے میں یہ تقریبا 50 فیصد کی کمی ہے-

رواں سال 20لاکھ گائیں، 31لاکھ 40 ہزار بکرے، 8 لاکھ بھیڑیں، 60 ہزار اونٹ قربان ہوئے، کھالوں کی قیمتیں 50 فیصد کم رہی۔

گزشتہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریداری کی مالیت 242ارب روپے تھی اس سال یہ مالیت 174ارب روپے رہی-

کورونا وائرس کی وباء اورمہنگائی کے باعث رواں سال ملک میں قربانی گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.9فیصد کم دی گئی۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سیدین کے مطابق اس سال 60لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی. یہ تعدادگزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قربان ہونے والے 81لاکھ جانوروں کے مقابلے میں 21لاکھ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 30لاکھ گائے،40لاکھ بکروں،10لاکھ بھیڑوں اور ایک لاکھ اونٹوں کی قربانی دی گئی جبکہ اس سال 20لاکھ گائیں،31لاکھ 40ہزار بکرے،8لاکھ بھیڑیں اور60ہزار اونٹ قربان کئے گئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *