لانگ جمپ کا شوق، عالمی گولڈ میڈلسٹ بھی پاکستانی نوجوان کے فین ہوگئے

آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس

لانگ جمپ کے شوقین نوجوان کی ویڈیوز نے انہیں عالی سطح پر شہرت سے مالا مال کردیا اور عالمی گولڈ میڈلسٹ کارل لوئس بھی ان کے فین ہوگئے-

ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آصف کی گیارہ بائیکس پر لانگ جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے انہیں‌ بھی نوجوان سے رابطہ کیا-

فیڈریشن کے صدر اسلم راہی نے نوجوان کو لاہور طلب کرلیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نوجوان کا ٹرائل لیں گے جس کے بعد انہیں‌ عالمی مقابلوں‌کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر لانگ جمپ بھی شامل ہے-

ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا-

آصف 11 موٹر سائیکلوں پر سے ایسے جمپ لگاتا ہے جیسے یہ کوئی چیلنج ہی نہ ہو۔

اس نوجوان کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جب انہوں تقریبا چار میٹر سے زائد چوڑی نہر کو لانگ جمپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی عبور کیا تھا-

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے-

گولڈ میڈلسٹ نے آصف کو لانگ جمپ کا شاندار مظاہرہ کرنے پر دل کھول کر داد بھی دی-

لانگ جمپ لگانے کے شوقین آصف کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال سے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اب لاہور جاکر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close