کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخاب میں بزنس مین گروپ کے تمام امیدوار کامیاب

کراچی چیمبر کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی ایم جی کے تمام امیدواروں نے مخالفین کو بھاری اکثریت سے کامیاب. انتخابات میں 5245 ووٹ میں سے 5010 ووٹ درست قرار دیے گئے. سب سے زیادہ 3404 ووٹ بی ایم جی کے محمد حنیف نے حاصل کئے. پیٹریاٹ گروپ کے سربراہ امجد چامڈیا صرف 1760 حاصل کر پائے. ریکارڈ بریکنگ ووٹرز نے اس سال کے انتخابات میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی.

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ مقصود اسماعیل اور عقیل ڈھیڈی کو بدترین شکست ہوئی یہ ہار پیٹریاٹ گروپ کی نہیں بلکہ عقیل کریم ڈ ھیڈی، مقصود اسماعیل اور ایس ایم منیر کی ہے. نتائج مکمل طور پر شفاف طریقے سے کرائے گئے، کسی نےانتخابات پر انگلی نہیں اٹھائی. تمام ووٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں. تمام بی ایم جینز تاجر برادری کی اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *