دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ BCCI بھی مقروض نکلا

عالمی کرکٹ پر اپنی دھونس جمانے والے بی سی سی آئی نے اب تک اپنے کرکٹرز کے واجبات گزشتہ دس ماہ تک ادا نہیں‌ کیے-

دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) بھی حقیقت میں مقروض نکلا-

عالمی کرکٹ پر اپنی دھونس جمانے والے بی سی سی آئی نے اب تک اپنے کرکٹرز کے واجبات گزشتہ دس ماہ تک ادا نہیں‌ کیے-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‏ 27 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو اکتوبر سے سہ ماہی قسط تک نہیں ملی۔

مزید پڑھیے: بابر کا ویرات سے کوئی موازنہ نہیں، وہ عظم بیٹسمینوں میں جگہ بنالیں گے، اظہر الدین

اس حوالے سے بھارت کے 8 کرکٹرز نے واجبات نہ ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے-

کھلاڑیوں کو دسمبر 2019 سے 2 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میچ فیس تک ادا نہیں کی گئی-

‏بھارتی کرکٹرز کو اے پلس، اے، بی اور سی کیٹگریز کے حساب سے معاوضہ ملتا ہے-

اے، بی اور سی کو بالترتیب پانچ، تین اور ایک کروڑ روپے ملتے ہیں جبکہ انہیں‌ ‏میچ فیس ٹیسٹ کے 15، ون ڈے کے 6 اور ٹی ٹوئنٹی کے 3 لاکھ روپے ملتے ہیں-

مزید پڑھیے: بھات میں ہونے والی کرکٹ لیگ جعلی نکلی

‏ بی سی سی آئی کی آخری بیلنس شیٹ مارچ 2018 میں 5 ہزار 526 کروڑ روپے کی رقم ظاہر کی گئی-

‏بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کو چار اقساط میں ادائیگیاں کرتا ہے، تاہم چیف فنانشل آفیسر کے نہ ہونے کی وجہ سے ‏ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی اب تک واجبات ادا نہیں کیے گئے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close