عمران خان کے نظریاتی کارکنان نے عید احتجاجی کیمپ میں گزار دی

یہ عید کارکنان کیلئے اچھی نوید لے کر آئے گی، قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، شاہد رند

تحریک انصاف پاکستان کے سندھ بھر سے آئے ہوئے نظریاتی کارکنان عیدکا دن کراچی پریس کلب کے سامنے میر شاہد علی رند کی سربراہی میں احتجاجی کیمپ پر گزارے گئے-

احتجاجی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے بانی رکن میر شاہد علی رند کا کہنا تھا کہ عید قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے ہم اپنی زندگی کے 23سال پارٹی پر قربان کئے-

ان کا کہنا تھا کہ یہ عید کارکنان کیلئے ایک اچھی نوید لے کر آئے گی، قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ہم اپنے حقوق لیکر اٹھیں گے-

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بچوں اور گھر والوں کو چھوڑ کر ورکرز کے استحصال کو روکنے کے لیے نکلے ہیں-

شاہد علی رند نے کہا کہ پارٹی پر قابض چور لٹیرے اپنے بچوں کیساتھ خوشیاں منا رہے ہیں اور ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اگر اب بھی فیصلہ نہیں کیا تو یہ چور لٹیرے مافیاز پارٹی کو تتر بتر کردینگے-

انھوں نے کہا کہ ہم ورکرز کے حقوق کی جنگ کررہے ہیں اور پارٹی کو ان مافیاز سے بچانا ہے-

احتجاجی کیمپ پر سندھ کے تمام اضلاع کی نمائندگی ہے جس میں کراچی سے یوسف ڈالیا، سارہ علی ملاح، سردار سکندر علی لاشاری، نذرالدین میئو، امیر جسکانی، تسنیم زہرہ، فضاء خان ودیگر کیمپ میں شریک ہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close