پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے بھی گئے۔

پاکستان بھر میں مسلمانوں نے آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، جہاں مسلمانوں‌ نے سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور اپنی جانوروں کو قربان کیا-

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جس کے بعد شہر شہر،گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

ملک بھر میں شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے بھی گئے جس کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی رش بڑھ گیا۔

حکومت پاکستان نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی تھیں، حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کیے ہیں۔

اپنے اپنے پیغامات میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے-

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول میں قربانی کیلئے تیار رہنا ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

صدر و وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ تا اتوار چھٹی اعلان کیا گیا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close